پشتون قوم پرست کارکن شعوری یا غیر شعوری طور پر ان نفرتوں کا شکار نہ بنیں۔
نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی چیئرمین اور شمالی وزیرستان سے منتخب رکنِ قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا ہے کہ بلوچوں اور پشتونوں کے درمیان تقسیم پیدا کرنا ایک نوآبادیاتی ہتھکنڈہ ہے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں، بلکہ اسے صرف نئے انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔
محسن داوڑ نے کہا کہ قوم پرست سیاسی کارکنوں کو اس حوالے سے ہوشیار اور باخبر رہنا چاہیے، کیونکہ شعوری یا غیر شعوری طور پر ان تفرقوں کو ہوا دینا صرف جبر اور استحصال کے نظام کو مزید مضبوط کرتا ہے۔



















































