مرکزی ترجمان جمعیت علمائے اسلام پاکستان، محمد اسلم غوری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ معصوم جانوں، مساجد اور مدارس پر ظلم و ستم عوام میں اداروں کے خلاف نفرت کا سبب بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ادارے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ عوام کے ساتھ یوں بھیڑ بکریوں والا رویہ انتہائی قابلِ مذمت ہے۔
مزید کہا کہ بلوچستان بھر میں ویسے ہی بغاوت جیسی صورتحال ہے، ایسے واقعات مزید انتشار کا باعث بنتے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام مظلوم عوام کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتی ہے۔


















































