بلوچستان: مختلف علاقوں سے 7 لاشیں برآمد

68

بلوچستان کے مختلف اضلاع سے مجموعی طور پر 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن میں سے متعدد گولیوں سے چھلنی حالت میں پائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے نیوان ندی سے ایک نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی، جسے شناخت اور قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا۔

سوراب سے دو نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ قلات کے علاقے ریج سے بھی دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ اس سے قبل قلات کے علاقے رودینجو سے ایک اور لاش برآمد ہوئی تھی۔

اسی طرح مستونگ کے علاقے جنگل کراس سے بھی ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی، جسے ضروری کارروائی کے بعد شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا۔

وہاں تحصیل بل نگور کے علاقے سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے پولیس نے تحویل میں لے کر بل نگور پولیس تھانے منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق تمام لاشوں کی شناخت اور واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔