بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے مزید تین افراد کی بازیابی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے سر دشت کُلانچ کے رہائشی نور خان ولد نظر محمد، جو 28 مارچ 2026 کو لاپتہ کیے گئے تھے، 23 مئی 2026 کو گوادر میں بازیاب ہوئے۔
اسی طرح ضلع واشک کے علاقے ناگ کے رہائشی شہاب بلوچ ولد حاجی عطا اللہ، جنہیں 13 مئی 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، 25 مئی 2026 کو بسیمہ، واشک میں بازیاب ہوئے۔
دریں اثناء ضلع کیچ کے علاقے گوکدان تربت کے رہائشی نعمان ولد حاجی عیسیٰ، جو 18 اپریل 2026 سے لاپتہ تھے، 26 مئی 2026 کو ڈی سی آفس تربت کے مقام پر بازیاب ہوئے۔
















































