افغانستان کا روس سے ’فضائی دفاعی نظام‘ کا معاہدہ: ’پاکستان دوبارہ حملہ کرنے کی جرات نہ کرے۔ افغان وزیر دفاع

181

روس کے دارالحکومت ماسکو کے دورے کے بعد افغان حکومت کے وزیر دفاع ملا محمد یعقوب مجاہد نے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ پاکستان کو مستقبل میں افغان سرزمین پر فضائی حملے کرنے سے باز رکھا جائے۔

ملا یعقوب نے ماسکو سے واپسی پر کابل ایئرپورٹ پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’آپ نے دیکھا کہ چند ماہ قبل وہ (پاکستان) افغانستان کے ہر حصے میں بمباری کرنے کی جرات رکھتے تھے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ مستقبل قریب میں دوبارہ ایسا کرنے کی جرات نہ کرے۔

واضح رہے کہ ملا یعقوب رواں ہفتے منگل کے روز ایک بین الاقوامی سکیورٹی فورم میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچے تھے، جس میں تقریباً 100 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔