بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے سندھ کے علاقے کشمور کے نزدیک شاہوالی کے مقام پر سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن کو بارودی مواد نصب کر کے دھماکے سے تباہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم بی آر جی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔











































