بلوچستان کے علاقے کوئٹہ اور خاران میں پاکستانی فورسز کو بم دھماکے میں جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آج صبح کوئٹہ کے علاقے پنجپائی میں روڈ کنارے گاڑی میں نصب بارودی مواد کے دھماکے میں فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔
حکام نے واقعے کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے تاہم علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے میں فورسز کی ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔
علاقے میں شدید نوعیت کی جھڑپوں کی اطلاعات ہیں جہاں مختلف مقامات پر پاکستانی فورسز اور مسلح افراد میں جھڑپیں جاری ہے۔
دریں اثناء خاران کے علاقے گرُک میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کی ایک گاڑی کو اس وقت دھماکے میں نشانہ بنایا جب وہ روڈ سے گزر رہی تھی۔


















































