تربت سے ایک شخص جبری لاپتہ، پنجگور سے ایک بازیاب

7

تربت سے ایک شخص کی جبری گمشدگی جبکہ پنجگور سے ایک لاپتہ فرد کی بازیابی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے شےکہن، تربت کے رہائشی 33 سالہ کیا ولد محمد عیسیٰ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کیا، جو متحدہ عرب امارات میں ڈرائیور کے طور پر کام کرتے تھے، کو 23 اپریل 2026 کی شب تقریباً تین بجے ایف سی اہلکاروں نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا اور بعد ازاں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ واقعے کے بعد سے ان کے اہلخانہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔

دوسری جانب ضلع پنجگور کے علاقے پروم سے تعلق رکھنے والے کریم ولد عبدالرشید کی بازیابی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کریم کو 2 اپریل 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، تاہم آج 17 مئی 2026 کو انہیں پنجگور میں رہا کردیا گیا