زامران: فوجی اہلکاروں پر بم دھماکہ، ایک اہلکار ہلاک

2

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو ایک بم دھماکے میں نشانہ بنایا ہے۔

دھماکہ آج صبح فوج کے پیدل اہلکاروں پر اس وقت ہوا جب وہ زامران میں گورکادان کے مقام پر کلئرینس میں مصروف تھیں۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار کے ہلاکت کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیئے ہیں۔