بولان میڈیکل کمپلیکس، کوئٹہ: خدیجہ بلوچ کی رہائی کے لیے دھرنا ساتویں روز میں داخل

28

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں بولان میڈیکل کمپلیکس (BMC) کے سامنے خدیجہ بلوچ کی رہائی کے لیے جاری دھرنا آج ساتویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔

بی وائی سی کوئٹہ زون کا کہنا ہے کہ خدیجہ بلوچ کی جبری گمشدگی بلوچ نسل کشی کے تسلسل کا حصہ ہے۔ آج خدیجہ بلوچ کی حراست کو سات دن مکمل ہو گئے ہیں۔ وہ ایک طالبہ ہیں اور ان کے امتحانات بھی آج سے شروع ہو گئے ہیں۔

وہ گزشتہ سات دنوں سے پابندِ سلاسل ہیں۔ اس غیر انسانی عمل کے خلاف خدیجہ کے اہلِ خانہ آج ساتویں روز بھی سراپا احتجاج ہیں۔

انہوں نے خدیجہ بلوچ کی بحفاظت رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ انہیں تاحال کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، اور انہیں خدشہ ہے کہ قانونی کارروائی کے بجائے ان کا میڈیا ٹرائل کیا جائے گا۔