بلوچستان کے ضلع پنجگور میں چیدگی روٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے گزشتہ شب ناکہ بندی کی گئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے رات گئے چیدگی روٹ پر ناکہ بندی کی اور بڑی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے گاڑیوں پہ فائرنگ کی، جس کے باعث متعدد گاڑیوں کے ٹائر پھٹ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور واقعہ کے بعد نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔



















































