سبی کے قریب کوئٹہ کراچی جانے والی شاہراہ پر پاکستانی فورسز اور بلوچ آزادی پسندوں میں جھڑپیں، پولیس کا اسلحہ ضبط۔
سبی سے اطلاعات کے مطابق بلوچ آزادی پسندوں نے بڑی تعداد میں کوئٹہ کراچی جانے والے شاہراہ پر ناکہ بندی قائم کرتے ہوئے گاڑیوں کی تلاشی لے رہے ہیں، جبکہ اس دوران پیش قدمی کرنے والے پاکستانی فورسز و بلوچ سرمچاروں میں جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اس دوران بلوچ آزادی پسندوں میں شاہراہ پر قائم پولیس چوکی کو قبضے میں لیکر اہلکاروں کو یرغمال بناتے انکے اسلحہ و سرکاری گاڑیاں ضبط کرلئے
پاکستانی فورسز اور بلوچ آزادی پسند سرمچاروں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ آخری اطلاعات تک جاری رہا، جبکہ مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند متحرک ہیں اور ماضی میں پاکستانی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں، تاہم اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

















































