قلات میں پاکستانی فورسز پر حملہ، نوشکی میں فورسز کا راشن ضبط

9

مسلح افراد نے قلات میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا، جبکہ نوشکی میں فورسز کے لیے جانے والا راشن قبضے میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے دشت بابا میں گھات لگائے مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو شدید حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس موقع پر شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ حملے میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ادھر بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ریکو کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کی جانب جانے والی راشن سے لدی گاڑی کو قبضے میں لے کر اپنے ہمراہ لے گئے۔