یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو فراہم کردہ بیان میں کہا ہے کہ انکے سرمچاروں نے گزشتہ شب ضلع کچھی کے مرکزی شہر ڈھاڈر میں قائم ڈپٹی کمشنر آفس کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا۔
یو بی اے ترجمان کے بیان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر آفس کی عمارت کو نقصان پہنچا جبکہ وہاں موجود متعدد اہلکار زخمی ہوئے اور سرکاری املاک کو بھی مالی نقصان پہنچا۔
مزار بلوچ نے مزید کہا ہے اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم یو بی اے قبول کرتی ہے، اور ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رئینگے۔














































