پنجگور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

145

پنجگور کے علاقے پروم میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اختر انور کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اختر انور ماضی میں ایک بلوچ مسلح تنظیم سے وابستہ رہے تھے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے ایک ساتھی کو قتل کرنے کے بعد پاکستان فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے۔

واقعے کے محرکات فوری طور پر واضح نہیں ہو سکے۔