کچی میں قابض پاکستانی فوجی قافلے پر حملے ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یو بی اے

0

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج صبح تقریباً 10:30 بجے ضلع کچھی کے مرکزی شہر ڈھاڈر اور سنی کے درمیانی علاقے نوہشم میں قابض پاکستانی آرمی کے چھ گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنی مرکزی چیک پوسٹ کی جانب جا رہے تھے۔ 

ترجمان کے مطابق سرمچاروں نے قافلے پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

مزار بلوچ نے کہا حملے کے بعد سرمچاروں نے گوریلا حکمتِ عملی اپناتے ہوئے مزید نفری کے پہنچنے کا انتظار کیا، تقریباً دوپہر 12:30 بجے کے قریب مزید چار گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں، جس پر سرمچاروں نے سنائپر اور خودکار ہتھیاروں سے دوسرا حملہ کیا۔

یو بی اے ترجمان کے مطابق اس دوسرے حملے کے نتیجے میں چار اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے، حملے کے دوران ایک گاڑی شدید فائرنگ کی زد میں آ کر توازن کھو بیٹھی اور الٹ گئی، جس کے باعث اس میں سوار متعدد اہلکار بھی زخمی ہو گئے، جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم یو بی اے قبول کرتی ہے 

ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا ہے کہ ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رئینگے۔