زامران: پاکستانی فورسز کے رسد پر حملہ، علاقے میں ڈرون پروازیں جاری

0

زامران و گرد و نواح میں شہریوں کی جانب سے پاکستانی فورسز کے ڈرون دیکھے گئے ہیں۔

زامران سے موصول اطلاعات کے مطابق آج علاقے میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے رسد پہنچانے والے قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑیاں تباہ ہو گئیں، جبکہ کیمپ جانے والی رسد منقطع ہوگئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر ڈرون پروازیں دیکھی گئیں، جس کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آبادی پر ڈرون حملوں کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں، جن میں شہریوں اور مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں متعدد ڈرون حملے کیے تھے، جبکہ رواں سال نوشکی میں بی ایل اے کے حملوں کے دوران پاکستانی فوج نے آبادی کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔

مذکورہ ڈرون حملوں میں خواتین، بچوں اور ایک ہی خاندان کے متعدد افراد جانبحق اور مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں۔