بلوچ طالب علم ممتاز بلوچ کی باحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔وی بی ا یم پی

94

جبری لاپتہ طالب علم ممتاز بلوچ کے لواحقین نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) سے رابطہ کر کے اپنے پیارے کی گمشدگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

لواحقین کے مطابق ممتاز بلوچ، جو جامعہ بلوچستان کے شعبہ بلوچی کے پانچویں سمسٹر کے طالب علم ہیں، عید کی تیسری رات کو تربت کے علاقے کولوائی بازار، آپسر سے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے انہیں حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ نہ تو ممتاز بلوچ کی گرفتاری کی وجوہات بتا رہی ہے اور نہ ہی ان کی خیریت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں، جس کے باعث خاندان شدید پریشانی اور ذہنی اذیت کا شکار ہے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کہا ہے کہ تنظیمی سطح پر وی بی ایم پی نے لواحقین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ممتاز بلوچ کے کیس کو متعلقہ حکام اور انصاف کی فراہمی کے اداروں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ بلوچ طالب علم ممتاز بلوچ کی باحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔