بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے میں جبری گمشدگی شکار ہونے والے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی لاش کی شناخت فتح ولد شہداد کے نام سے ہوئی ہے، جو مشکے کے علاقے میوار کا رہائشی تھا اور پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ فتح کو 13 جنوری 2026 کو اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ اپنی گاڑی کے ذریعے مسافر لے جا رہا تھا۔ اہلِ خانہ کا مؤقف ہے کہ اس روز کے بعد سے وہ لاپتہ تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فتح کی لاش آج مشکے سے برآمد ہوئی۔



















































