بی ایل اے میڈیا ہکل نے قاضی ایرو ہائیو رینجرز” کے نشان اور رنگوں کی تفصیلی وضاحت جاری

765

بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کی جانب سے “قاضی ایرو ہائیو رینجرز” کے علامتی نشان (ایمبلم) کے تمام عناصر اور استعمال شدہ رنگوں کی باضابطہ وضاحت جاری کر دی گئی ہے۔

ہکل میڈیا کے مطابق اس وضاحت کا مقصد یونٹ کی نظریاتی بنیاد، تنظیمی شناخت اور عملی سمت کو واضح کرنا ہے۔

جاری کردہ لوگو کے مطابق نشان کا مرکزی ڈیزائن عہدے، عزت، کامیابی اور اعلیٰ کارکردگی کی علامت ہے، جو تنظیم کے نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ معیار کی عکاسی کرتا ہے۔ ڈھال نما ساخت مضبوطی اور دفاعی عزم کی نمائندگی کرتی ہے، جبکہ مجموعی ترتیب اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ تحریک ایک مرکزی نظریے اور قیادت کے گرد منظم ہے۔

نشان میں شامل سنہری ستارہ وقار، اعزاز اور اعلیٰ (ایلیٹ) حیثیت کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اسی طرح پروں کی علامت فضائی طاقت (ایرو/ایوی ایشن) اور حکمتِ عملی کی برتری کی ترجمانی کرتی ہے، جو جدید جنگی حکمتِ عملی اور آپریشنل صلاحیتوں کی جانب اشارہ ہے۔

استعمال شدہ رنگوں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گہرے اور فوجی نوعیت کے رنگ مسلح افواج اور جنگی یونٹس سے وابستگی کو ظاہر کرتے ہیں، جبکہ یہ سخت اور دشوار گزار حالات میں موافقت (Adaptability) اور استقامت کی علامت بھی ہیں۔

لوگو کے مطابق، یہ نشان نہ صرف ایک عسکری یونٹ کی بصری شناخت ہے بلکہ اس کے نظریاتی عزم، تنظیمی ڈھانچے اور عملی حکمتِ عملی کی جامع نمائندگی بھی کرتا ہے۔