کوئٹہ پاکستانی فورسز نے پندرہ سالہ طالب علم کو لاپتہ کردیا۔

45

پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف کے منظم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق کوئٹہ کے رہائشی لواحقین نے تنظیم سے شکایت کی کہ پاکستانی فورسز نے 15 سالہ نوجوان حسنین بلوچ ولد بابل جان کو تحویل میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے۔

تنظیم کے مطابق حسنین بلوچ ایک طالب ہیں جنھیں گذشتہ روز 3 فروری کو کلی اضغر آباد سریاب کسٹم کوئٹہ سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

تنظیم نے حکومت اور سیکورٹی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالب علم کو فوری طور پر منظرعام پر لاکر بازیاب کریں۔