پاکستان فوج نے بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران سات بلوچ سرمچاروں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں بلوچ مسلح تنظیم کے 5 ارکان کو ہلاک کیا، اسی طرح ایک آپریشن کے دوران ضلع قلات میں مورگند کے علاقے میں بلوچ مسلح تنظیم 2 ارکان کو ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے آپریشنز کے دوران مارے جانے والے افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
مارے جانے والے افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے تاہم خدشہ کے اظہار کیا جارہا ہے کہ ان افراد میں جبری طور پر لاپتہ افراد بھی ہوسکتے ہیں۔ بلوچستان میں متعدد ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جہاں پاکستانی فورسز نے جعلی مقابلوں میں پہلے سے جبری لاپتہ افراد کو قتل کیا گیا۔
رواں سال بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کے کاروائیوں میں اضافے اور بلخصوص جعفر ایکسپریس کو بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے ہائی جیک کرنے کے بعد جعلی مقابلوں میں لوگوں کو قتل کرنے کے واقعات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔