فوجی آپریشن کے دوران جنگلات کو آگ لگا دی گئی جبکہ مقامی افراد کو زد و کوب کیا گیا۔
بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستان فوج کی آپریشن دوسرے روز جاری ہے، مختلف مقامات پر ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی ہے۔
بولان کے مختلف علاقے گونی پرا، شور کنڈ، ہناری، لکڑ، جعفری، تیر مڈ اور گردنواح کے علاقے فوجی آپریشن کی زد میں ہیں۔ آپریشن میں پاکستان فوج کی زمینی فوج کو فضائی کمک حاصل ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فوج نے جنگلات کو نذرآتش کردیا ہے جبکہ متعدد مقامی افراد کو حراست میں لیکر زد و کوب کیا گیا ہے۔
پاکستانی حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔