بلوچستان کے علاقے کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج دوپہر کو نامعلوم مسلح افراد نے کولواہ کے علاقے رودکان میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے کے وقت فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی جبکہ فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے۔
تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔