نوشکی :معدنیات لے جانے والی گاڑیوں پر حملہ

142

مسلح افراد نے گاڑیوں کو حملے کا نشانہ بناتے ہوئے ایک گاڑی کو نذر آتش کردیا۔

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے بدل کاریز کراس پر معدنیات لے جانے والی تین گاڑیوں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آوروں نے ایک گاڑی کو آگ لگا دی جبکہ دیگر دو گاڑیوں کو فائرنگ کرکے شدید نقصان پہنچا یا-

واضح رہے کہ بلوچستان میں اکثر اوقات بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے معدنیات لے جانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، یہ تنظیمیں ان حملوں کو بلوچ وسائل کی لوٹ مار کے خلاف کارروائی قرار دیتی ہیں۔

خیال رہے تربت میں مجید برگیڈ کے حملے کے وقت بلوچ لبریشن آرمی نے ایک بیان میں کہا کہ بی ایل اے بلوچ وسائل و معدنیات کی لوٹ مار میں شریک مال بردار گاڑی مالکان کو بھی یہ تنبیہہ جاری کرتی ہے کہ وہ بلوچ وسائل کی لوٹ مار میں اپنی شراکت داری بند کردیں ورنہ انکی تمام گاڑیوں کو نذر آتش کردیا جائیگا۔

تاہم آج کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔