بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ہیرونک میں قابض پاکستانی فوجی کیمپ کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جبکہ پنجگور کے علاقے گوارگو میں قومی مجرم کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
انہوں نے کہا کہ سولہ دسمبر کی رات ساڑھے گیارہ بجے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ہیرونک میں قائم دشمن فوج کے کیمپ کو جدید بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے تیرہ دسمبر شام ساڑھے چار بجے پنجگور کے علاقے گوارگو میں قابض پاکستانی فوج کے ملٹری انٹیلجنس (ایم آئی) کے مخبر و آلہ کار عبدالغفور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
انہوں نے کہا کہ قومی مجرم مختلف جرائم میں سرمچاروں کو مطلوب تھا۔ ان جرائم میں قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ اور ملٹری انٹیلی جنس کو معاونت فراہم کرنا شامل ہے۔
ترجمان نے کہا کہ قومی مجرم عبدلغفور سکنہ سُتکگیں کُنر گوارگو حال چتکان پنجگور نے گوارکو میں فوجی آپریشن اور گھروں پر متعدد چھاپوں میں دشمن فوج کے ساتھ شریک رہنے سمیت بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگی اور جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کو قتل کرنے کے علاوہ نوجوانوں کو بلیک میل کرکے انہیں معاشرتی برائیوں میں استعمال کرنے میں ملوث تھا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی آزادی تک فوسز و اس کے مخبروں پر حملے جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے۔