بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے گشتی ٹیم کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
حملہ خاران کے علاقائی گواش کے مقام پر ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گواش روڈ پر مسلح افراد نے ایف سی گشتی ٹیم کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ موٹر سائیکلوں پر گشت کررہے تھے۔
اطلاعات کے مطابق اس حملے میں فورسز اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں، تاہم حکام کا موقف باضابطہ طور پر تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
خاران میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔