آواران اور زامران حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

349

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آواران اور کیچ میں قابض دشمن کی چوکیوں کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ دو نومبر شام چھ بجے آواران کے علاقے تیرتیج جک میں قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی کو نشانہ بنایا، بی ایل ایف اسنائپر ٹیم نے چوکی میں کھڑے ایک اہلکار کو نشانہ بنایا جس کی زد میں آنے سے قابض فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوا۔

انہوں نے کہاکہ دوسری کاروائی کیچ کے علاقے زامران بانبلو میں سرمچاروں نے سر انجام دی۔بروز اتوار صبح آٹھ بجے بانبلو زامران میں قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تنظیم نے اپنی جنگی حکمت عملی سے بلوچستان کے ہر ریجن میں قابض فوج کو نفسیاتی شکست سے دو چار کیا ہے جس کی وجہ سے قابض عام عوام کو نشانہ بنا کر اپنی شکست کو چھپانے کی ناکام کوشش کرتی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض فوج، انکے معاونین اور تنصیبات کو نشانہ بناتی رہیگی۔