مند: شہریوں کا سرکاری سرپرستی میں لوٹ مار اور ڈکیتی کے خلاف احتجاج

126

بلوچستان کے علاقے مند کے شہری رات کے اندھیرے میں مسلح افراد کی جانب سے لوٹ مار اور دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے گھروں میں گھس کر انہیں لوٹا جا رہا ہے اور سکیورٹی اہلکار اس حوالے سے کوئی کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں ایسے گروہوں کی سرپرستی سرکاری سطح پر کی جارہی ہے۔

مند کے شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ سیاسی شخصیات اور عوامی نمائندوں کو بخوبی معلوم ہے کہ یہ مسلح افراد کون ہیں اور کس کے اشارے پر یہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے پاس اسلحہ اور سیکیورٹی کہاں سے آتی ہے عوام یہ سب جانتے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر ان کے منتخب نمائندوں نے ان مسلح افراد کی گرفتاری کے لیے کوئی سخت کارروائی نہ کی تو وہ مزید سخت احتجاج کریں گے۔

مظاہرین نے یہ بھی کہا کہ سکیورٹی اہلکار ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے گریزاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کا کام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے لیکن یہاں سکیورٹی اہلکار خود اپنی حفاظت میں مصروف ہیں۔