بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مختلف مقامات پر ناکہ بندی اور ٹرالر گاڑی پر فائرنگ سمیت حکومتی حمایت یافتہ ارکان پر مسلح حملے کے واقعات پیش آئے ہیں۔
گذشتہ روز پنجگور – چیدگی روٹ پر زراعت کے مقام پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے چیکنگ جاری رکھی۔ اس دوران ایک ٹرالر گاڑی کے ٹائروں پر فائر کرکے اس کو نقصان پہنچایا گیا۔
دریں اثناء پروم کے مقام پر مسلح افراد نے سرکاری حمایت یافتہ ارکان کو اس وقت حملے میں نشانہ بنایا جب وہ چار گاڑیوں میں نقل و حرکت کررہے تھے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق ایک گاڑی براہ راست حملے کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں نقصانات کا خدشہ ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں فورسز کی بھاری نفری بھی پہنچی جہاں دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہے۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔


















































