تربت: پاکستانی فورسز نے طالب علم کو جبری لاپتہ کردیا

255

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے طالب علم کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا ہے ۔

مدثر ولد صابر علی، سکنہ سنگانی سر تربت کو پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے آج شہر سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کر دیا ہے ۔

مذکورہ طالب علم کیچ بار ایسوسی ایشن کے ایڈووکیٹ شیما صابر کے چھوٹے بھائی ہیں جن کی عمر 16 سال ہے اور وہ آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے۔

واقعہ پر بیان جاری کرتے ہوئے کیچ بار ایسوسی ایشن نے مدثر کی غیر قانونی حراست کی مذمت کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ طالب علم کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے عدالتی کارروائیوں سے ایک دن کے بائیکاٹ کریں گے ۔