کیچ: مسلح افراد کے ہاتھوں سرکاری حمایت یافتہ گروہ کا رکن اغواء

466

بلوچستان کے ضلع کیچ سے نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

اغواء ہونے والے شخص کی شناخت سلیم ولد رسول بخش کے نام سے ہوئی ہے جنہیں بلیدہ مزن کور سے اغواء کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے ہے تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔