تین اسنائپر حملوں میں 3 پاکستانی فوجیوں کو ہلاک کیاہے۔ گہرام بلوچ

255

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج بدھ کے روز سرمچاروں نے مند میں سالم کوہ پر آرمی چیک پوسٹ پر اسنائپر رائفل سے حملہ کرکے ایک پاکستانی فوجی اہلکار کو ہلاک کیا۔

حملے کے بعد حواس باختہ فوج نے مند گیاب کو گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کے نام پر لوگوں کی تذلیل کی اور کئی لوگوں کو اغوا کیا۔

بی ایل اے و بی ایل ایف کا اشتراک اخباری بیان تک محدود نہیں، شہدائے تراسانی کو سرخ سلام – گہرام بلوچ

گہرام بلوچ نے کہا کہ مند دوکوپ میں کل اور آج دو اسنائپر حملوں میں دو پاکستانی فوجی اہلکاروں کو ہلاک کیا۔

یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔