کوئٹہ میں فورسز پر حملہ 4 ایف سی اہلکار ہلاک 6 زخمی

215

کوئٹہ میں فورسز پر حملہ 4 اہلکار ہلاک 6 زخمی ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈسیک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں ایف سی پر خود کش حملے میں 4 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوئیں ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوحصارخونی تالاب میں دھماکہ ہوا ہے۔

خونی تلاب میں ہونے والے خودکش حملے میں ایف سی کے چارہلاک اہلکاروں  میں محمد عامر، محمد عمران، جاوید احمد اور محمد راشد شامل ہیں-

دھماکے میں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آواز دور تک سنائی دی گئی۔

دھماکے کے فوری بعد  فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے۔

جبکہ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں۔

جائے دھماکہ پردھماکے کی نوعیت کاتعین کیا جا رہا ہے۔