قلات: پاکستانی فورسز میس پر حملہ

1051

بلوچستان کے ضلع قلات میں یکے بعد دیگرے زور دار دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ (میس) کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ حملے کے وقت علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے۔ تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔