مشکے: پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ

532

بلوچستان کے علاقے مشکے میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشکے کے علاقے نلی کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کے کیمپ کو نامعلوم مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔