کیچ میں دشمن فوج کے پانچ اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔ بی ایل ایف

673

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے مند شیپچار میں قابض پاکستانی فوج کی تین گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا،قافلے میں شامل ایک گاڑی شدید حملے کی زد میں آیا۔ حملے میں دشمن فوج کے پانچ اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ حملہ جمعرات دن کے ایک بجے کے قریب کیا گیا ،تین گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو نشانہ بنانے سے ایک گاڑی شدید حملے کی زد میں آیا جس میں سوار تمام اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے، جبکہ باقی ماندہ دو گاڑیاں بھی نقصان سے دو چار ہوئی۔ جبکہ سرمچاروں نے دشمن فورسز کے قریب قائم چوکی کو بھی نشانہ بنایا جہاں بھی فوج کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے میں سرمچاروں نے شکست خوردہ دشمن کو اتنا بے بس و مجبور کردیا تھا کہ وہ ایک گولی تک نہ چلا سکے اور اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے راہ فرار اختیار کیا، قافلے میں شامل دو گاڑیاں فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ قومی تنظیموں کی نئی جنگی حکمت عملیوں کی وجہ سے پاکستان آرمی شدید نفسیاتی و جسمانی خوف کا شکار ہے جس کی وجہ سے بلوچ سرمچاروں کے حملے کا غصہ عام آبادیوں پر مارٹر گولے فائر کرکے کرتے رہتے ہیں۔

مزید کہا کہ بی ایل ایف اعادہ کرتی ہے کہ قابض دشمن کو مذید نفسیاتی شکست سے دوچار کرکے اپنی سر زمین سے نکلنے پر مجبور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔بلوچستان کی مکمل آزادی تک قابض کے مفادات ہمارے نشانے پر رہیں گے۔