تربت اور ہرنائی میں فوجی آپریشن، جھڑپوں میں دونوں جانب جانی نقصانات کی اطلاعات

922
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت اور ضلع ہرنائی میں فوجی آپریشن، مسلح افراد اور پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں دونوں جانب جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

تربت پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فورسز نے ہوشاپ میں آپریشن کی ہے۔ اس دوران فورسز کی فائرنگ سے دو افراد جانبحق ہوگئے جن کی لاشیں ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے ہیڈکوارٹر تربت منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق تاحال لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، لاشوں کو ایف سی ہیڈکوارٹر سے لیویز کی مدعیت میں ٹیچنگ ہسپتال لانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ہرنائی کے علاقے چھپر لیٹ کے علاقے میں پاکستانی فورسز نے آپریشن کی، علاقائی ذرائع کے مطابق آپریشن میں فوجی ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔