بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ سے خاتون جانبحق ہوگئی۔
واقعہ تربت کے علاقے صلالہ بازار آبسر میں پیش آیا ہے، پولیس کے مطابق پولیس ٹیم عبید نامی ملزم کی گرفتاری کیلئے گئی تھی لیکن ملزم نے گرفتاری سے بچنے اور بھاگنے کیلئے پولیس پر فائرنگ شروع کی جس سے ملزم کی بندوق سے گولی انکی بیوی کو لگی اور وہ ہلاک ہوگئی۔
جبکہ مقتولہ کےگھر والوں کا الزام ہے کہ پولیس کی گولی سے خاتون جاں بحق ہوئی ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔