خضدار: ایس ایچ او سی ٹی ڈی پر حملہ

421

اتوار کی شب بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کھنڈ، جعفر آباد لنک روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایس ایچ او سی ٹی ڈی مراد جاموٹ کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

تاہم اس حملے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی مراد جاموٹ فائرنگ سے محفوظ رہے جبکہ گاڑی پر متعدد گولیاں لگی۔

واقعہ کے بعد سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آواروں کی تلاش شروع کردی ہے اور شہر میں مکمل ناکہ بندی کردی ہے۔