مستونگ: فائرنگ ایک شخص ہلاک

177

مستونگ کے علاقے دشت متورہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے نجی سکیم کا چوکیدار ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق دشت متورہ کے مقام پر ہاوسنگ اسکیم میں رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پراپرٹی اسکیم کے چوکیدار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ،

مقتول کے لواحقین نے ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ کو بلاک کردیا ۔

دریں اثنا مقتول کے لواحقین سے اسسٹنٹ کمشنر دشت محمداکرم حریفال لیویز حکام کے ہمراہ مزاکرات کیلئے پہنچ گئے۔مقتول کے لواحقین سے کامیاب مزاکرات اور ڈاکووں کی گرفتاری کی یقین دہانی پر لواحقین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دہرنا ختم کرکے روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر دشت نے لواحقین کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔