نوشکی: مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

1

نوشکی کے علاقے قادر آباد بائی پاس کے قریب مسلح افراد کی جانب سے کیے گئے حملے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

ہلاک شخص کی شناخت شاہ خالد سکنہ قاضی آباد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں عبدالرؤف بڑیچ زخمی ہوا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ قادر آباد بائی پاس پر پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شاہ خالد کا تعلق قاضی آباد سے تھا جبکہ وہ ایک حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ، جسے مقامی حلقوں میں “ڈیتھ اسکواڈ” کہا جاتا ہے، سے وابستہ تھا۔

حملے کے محرکات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔ ناہی واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔