بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میں پاکستانی فورسز کو ایک دھماکے میں جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سے متصل دشت، تیرہ میل کے علاقے میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو اس وقت دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جب وہ پیدل کلئرینس میں مصروف تھے۔
دھماکے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔



















































