کوئٹہ سے ایک نوجوان جبری لاپتہ، کراچی اور کیچ سے تین افراد بازیاب

116

بلوچستان کے ضلع آواران سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ یاسر علی کو کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ کراچی اور کیچ سے تین جبری لاپتہ افراد بازیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یاسر علی ولد نصیر احمد، عمر 19 سال، رہائشی گیشکور، آواران کو 28 اگست 2026 کو صبح 4 بجے کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔ یاسر علی FSc پری میڈیکل کا طالب علم ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے ماری پور سے 16 اگست کو لاپتہ ہونے والے دو افراد دوست محمد ولد قاسم اور سخی ولد کریم داد کو 29 اگست کو ماری پور، کراچی سے بازیاب کرلیا گیا۔

اسی طرح کیچ کے علاقے دشت کنچتی سے 26 اگست کو لاپتہ ہونے والے حیات ولد سبزل بھی 28 اگست کو تربت شہر سے بازیاب ہوگئے۔