کوئٹہ: ٹرین سروس ایک بار پھر معطل

214

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج اتوار کو منسوخ کر دی گئی ہے، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد تک محدود کرکے وہیں سے واپس روانہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر بلوچستان میں ٹرین سروس کی معطلی معمول بنتی جا رہی ہے۔ کوئٹہ سے پاکستان کے مختلف شہروں کے لیے چلنے والی ٹرینوں میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے سفر اور ٹرینوں پر ہونے والے حملوں کے خدشات کے باعث متعدد بار ٹرینوں کو بلوچستان کی حدود میں روک دیا جاتا ہے۔