بلوچستان کے اہم تجارتی روٹ کوئٹہ تفتان شاہراہ پر بلوچ آزادی پسندوں کا برقرار، بلوچ لبریشن آرمی کی “معاشی ناکہ بندی” مزید پانچ تجارتی گاڑیاں لوڈ سمیت مسلح افراد کی تحویل
تجارتی گاڑیوں کو تحویل میں لیے جانے کا تازہ واقعہ گذشتہ روز چاغی کے علاقے دالبندین میں چارسر کے مقام پر پیش آیا۔ جہاں تجارتی شاہراہ پر کنٹرول حاصل کرنے والے مسلح افراد نے کوئٹہ سے تفتان جانے والی تین اور تفتان سے کوئٹہ آنے والی دو گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
تجارتی گاڑیوں پر گذشتہ چار مہینوں کے دوران مسلسل حملے ہورہے ہیں جن میں سے اکثریت کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرچکی ہے۔ ترجمان جیئند بلوچ نے بلوچستان کی مرکزی شاہراہوں پر “معاشی ناکہ بندی” کا اعلان کیا ہے۔


















































