بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے البت میں آج دوپہر تقریباً دو بجے پاکستانی فورسز کے لیے ایک پوسٹ کی تعمیر میں مصروف کمپنی کے اہلکاروں کو مسلح افراد نے حراست میں لے لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب تعمیراتی کمپنی کے اہلکار مذکورہ علاقے میں پاکستانی فورسز کے لیے پوسٹ کی تعمیر سے متعلق کام انجام دے رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے موقع پر پہنچ کر کمپنی کے اہلکاروں کو اپنے حراست میں لیا اور انہیں نامعلوم مقام کی جانب منتقل کر دیا۔
تاہم گرفتار کیے گئے اہلکاروں کی تعداد اور ان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں فوری طور پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
ابھی تک کسی کی جانب سے واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے یا اہلکاروں کی گرفتاری کی وجوہات کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ دوسری جانب سرکاری حکام کی جانب سے بھی واقعے کی باضابطہ تصدیق یا تردید تاحال سامنے نہیں آئی۔












































