گوادر: کوسٹ گارڈز کیمپ پر خودکش حملہ، حکام کی ہلاکتوں کی تصدیق

0

بلوچ لبریشن آرمی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کے کیمپ کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

ایس ایس پی گوادر عطاالرحمان ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ گوادر کے علاقے جیونی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی پانوان چیک پوسٹ سے بارود سے بھرا مزدا ٹرک ٹکرا دیا گیا۔

حکام نے دعویٰ کیا ہے دھماکے کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار اور پاکستان کوسٹ گارڈز تین اہلکار ہلاک ہوگئے، جبکہ مجموعی طور پر 16 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے، جن میں پاکستانی فوج کے آٹھ اور پاکستان کوسٹ گارڈز کے آٹھ اہلکار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آج گوادر کی تحصیل جیونی کے علاقے پانوان میں ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کیمپ کے اندر داخل کرکے دھماکے سے اُڑا دی، جس کے نتیجے میں پاکستان کوسٹ گارڈز کا کیمپ مکمل طور پر تباہ گیا۔

حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرتے ہوئے حملے کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ کے مطابق یہ حملہ مجید بریگیڈ کے فدائی، عطااللہ بلوچ عرف اجمل نے کامیابی سے سرانجام دیا، جبکہ تنظیم کے مطابق فدائی حملے کے بعد فتح اسکواڈ کے سرمچار نے پیش قدمی کرتے ہوئے زخمی و حواس باختگی کا شکار اہلکار کو ہلاک کیا۔

ترجمان جیئند بلوچ کے مطابق اس دوران تیس سے زائد پاکستانی فوج اور پاکستان کوسٹ گارڈز کے اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ متعدد زخمی اہلکار ملبے تلے دب گئے جن سے مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں۔