جنیوا میں بی این ایم وفد کی ریپپورٹر سے ملاقات، ماہ رنگ بلوچ کی رہائی کا مطالبہ

241

بلوچ نیشنل موومنٹ کے انسانی حقوق کے ارادے پانک کے ایک وفد نے گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے دفتر جنیوا میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد سے متعلق خصوصی نمائندہ ریم السالم سے ملاقات کی۔

وفد میں بی این ایم کے خارجہ سیکریٹری فہیم بلوچ، چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ، نیاز زہری، حکیم واڈیلا اور پانک کے میڈیا کوآرڈینیٹر جمال بلوچ شامل تھے۔

ملاقات میں وفد نے انہیں بلوچستان میں بلوچ خواتین انسانی حقوق کی کارکنوں کو درپیش ریاستی جبر، نگرانی اور ہراسانی کے سنگین حالات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وفد نے خاص طور پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی عمر قید کی سزا کا معاملہ بھی اٹھایا۔ وفد کے مطابق اس فیصلے کو پرامن سیاسی و انسانی حقوق کی جدوجہد کو دبانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

ملاقات کے دوران وفد نے اقوام متحدہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی رہائی کو یقینی بنایا جائے اور بلوچستان میں انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی تمام خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔