نوشکی: پاکستانی فورسز کی گاڑی پر بم دھماکہ

289

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پر دھماکے کے نتیجے میں فورسز کو نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

آج دوپہر کو نوشکی خاران روڈ پر ریکو کے قریب زرین جنگل کے مقام پر نامعلوم افراد پاکستانی فورسز کی ایک گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد روڈ کنارے نصب کیا گیا جس میں بال بیرنگ استعمال کیا گیا ہے جبکہ دھماکہ فورسز چوکی سے تقریباً کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔ حکام نے تاحال اس حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کیئے ہیں۔